انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عام آدمی کے لیے اپنے بچوں کو تعلیم دینا مشکل ہو گیا ہے ، اس ملک کے سیاست دان جب بھی اقتدار میں آتے ہیں ان کا سرمایہ چار گناہ ہوجاتا ہے ، جنہوں نے اس ملک کو آپ کے لیے جہنم بنایا کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ . امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ میں وکلاء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ پاکستان کو ایک وکیل نے بنایا ہے ، جماعت اسلامی یہ یقین رکھتی ہے کہ معاشرہ اسلحے کی بنیاد پر ترقی نہیں کرتا ، عدلیہ کی آزادی کے بغیر پاکستان کی آزادی ناممکن ہے ، آج ملک میں ہر چیز آسانی سے ملتی ہے صرف عدل اور انصاف آسانی سے نہیں ملتا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس ملک پر جننات کی صورت میں کرپٹ سیاست دانوں کا سایہ ہے . تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مہنگائی ملک میں دھمال ڈال رہی ہے ، غریب آدمی کے لیے اس ملک میں سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے .
متعلقہ خبریں