اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس ملک پر جننات کی صورت میں کرپٹ سیاست دانوں کا سایہ ہے۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مہنگائی ملک میں دھمال ڈال رہی ہے ، غریب آدمی کے لیے اس ملک میں سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عام آدمی کے لیے اپنے بچوں کو تعلیم دینا مشکل ہو گیا ہے ، اس ملک کے سیاست دان جب بھی اقتدار میں آتے ہیں ان کا سرمایہ چار گناہ ہوجاتا ہے ، جنہوں نے اس ملک کو آپ کے لیے
جہنم بنایا کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ میں وکلاء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ پاکستان کو ایک وکیل نے بنایا ہے ، جماعت اسلامی یہ یقین رکھتی ہے کہ معاشرہ اسلحے کی بنیاد پر ترقی نہیں کرتا ، عدلیہ کی آزادی کے بغیر پاکستان کی آزادی ناممکن ہے ، آج ملک میں ہر چیز آسانی سے ملتی ہے صرف عدل اور انصاف آسانی سے نہیں ملتا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…