انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کو عبرت ناک شکست دے دی

کیپ ٹاؤن (قدرت روزنامہ) پاکستان انڈر 19 ٹیم نے افغانستان کو عبرتناک شکست دے کر ورلڈ کپ میں اپناسفر شروع کردیا .

جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے ہرایا .

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے . پاکستانی اوپنر شاہ زیب خان 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 106 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان سعد بیگ نے 55 رنز بنائے، ریاض اللہ نے46 اور عبید شاہ نے 22 رنز بنائے . افغانستان کی جانب سے خلیل احمد نے چار اور بشیر احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں .

ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 26.2 اوورز میں 103 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی . افغانستان کی جانب سے نعمان شاہ 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سہیل خان اور رحیم اللہ نے 20، 20 رنز بنائے جبکہ حسن عیسیٰ خیل نے 19 رنز کی اننگز کھیلی . اسکے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا . پاکستان کی طرف سے عبید شاہ نے 4، محمد ذیشان نے 3، عامر حسن اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی . پاکستانی اوپنر شاہزیب خان کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں