سوزوکی موٹرز نے کون کون سے گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ۔۔ بکنگ روک دی گئی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاک سوزوکی کی موٹر کمپنی نے ملک بھر میں اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں ’آلٹو‘ اور ’کلٹس‘ کی بکنگ روک دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہر ماہ 2 ہزار سوزوکی آلٹو اور 1500 سوزوکی کلٹس فروخت ہوتی ہیں لیکن پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے ایک مشکل فیصلہ لیتے ہوئے اپنی ڈیلر شپ کو ہدایت کی ہے کہ اگلے نوٹس تک دونوں گاڑیوں کی مزید بکنگ فوری بند کر دی جائے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوزکی سوزکی کے ویک ایکس ایل اور اے جی ایس ویرئنٹ جب کہ آلٹو کے وی ایکس ایل ویرئنٹ
کو مزید بک نہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کپمنی کو سیمی کنڈکٹر چپس سمیت دیگر ضروری پارٹس کی کمی کا سامنا پے جس کے باعث سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں کی بکنگ روک دی گئی ہے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ نئی پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کمپیوٹر چپس کی قلت ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس اور بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے بعد گاڑیوں میں استعمال ہونے والی کمپیوٹر چپس کی قلت شدید صورت اختیار کر رہی ہے۔گاڑیوں کی قیمتوں کو مصنوعی طور کم رکھا جا رہا ہے جب کہ عالمی سطح گاڑیوں کے پرزہ جات کی قلت کمپیوٹر چپس تک ہی محدود نہیں رہی۔ کارساز کمپنیوں کو تاروں، پلاسٹک اور شیشے کی کمی کا سامنا بھی شروع ہو چکا ہے کیونکہ ان کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال دنیا بھر کی بندرگاہوں میں پڑا ہے اور تیار کرنے والے ممالک تک پہنچنے میں تاخیر صورتحال کو مزید بگاڑ رہی ہے۔کورونا کی دوبارہ آنے والی لہر نے رسد کے مقابلے میں طلب میں اضافہ کر دیا ہے۔یہاں یہ واضح رہے کہ ملائیشیا اور دوسرے ایشیائی ممالک میں کمپیوٹر چپس کی تیار کا آخری مرحلہ مکمل ہوتا ہے جو اس وقت کورونا کی زد میں ہیں۔ جنرل موٹرز اور فورڈ نے شمالی امریکا میں اپنے کئی کارخانے ایک یا دو ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔گذشتہ ماہ سیمی کنڈکٹرز کی قلت اتنی زیادہ ہو گئی کہ ٹویوٹا کمپنی کو اعلان کرنا پڑا کہ وہ جاپان اور شمالی امریکا میں دو ماہ کے لیے اپنی پیداوار میں کم از کم 40 فیصد کمی کر دے گی۔نسان اور ٹینیسی میں واقع اپنی بڑی فیکٹری کو 13 ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے،ہونڈا کے ڈیلرز کم شپمنسٹس کی ریار کر رہے ہیں۔

Recent Posts

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

4 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

9 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

15 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

22 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

27 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

35 mins ago