سابق کپتان سرفراز احمد مایوس ہو کر فیملی سمیت پاکستان سے لندن منتقل ہوگئے

کراچی (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان کو خیرباد کہہ دیا .


تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد مایوس اور دلبرداشتہ ہو کر اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں کے ساتھ برطانیہ کے شہر لندن منتقل ہو گئے ہیں ، وہ مستقبل میں قومی کرکٹ سے تعلق برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے .

یادرہے کہ سرفراز احمد نے وکٹ کیپر اور بلے باز کی حیثیت سے پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں، ان کی قیادت میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی ملی، 2006 میں انڈر 19 کا ورلڈ کپ بھی جیتا تھا .

. .

متعلقہ خبریں