ساٹھ دن بس شادی شدہ گزارے اور پھر تنہائی۔۔۔شادی شدہ زندگی کو بس ایک بار آزمانے والے ستارے
. شوبز ستاروں میں کچھ نام ایسے بھی ہین جن کی زندگی میں محبت نے اتنا گہرا خلا چھوڑا کہ پھر اسے بھرنے کی انہوں نے کبھی ہمت نہیں کی . . . (بابرہ شریف)بابرہ شریف ایک دور کا نام ہے . . . یہ وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے شہرت کے چمچے سے زندگی کا نشہ چکھا . . . ایک دور ایسا بھی تھا جب پاکستانی فلمیں نامکمل تھیں بابرہ شریف کے بغیر . . . پاکستان کے سارے بڑے فلمسٹار ان کے ساتھ کام کرنے کے متمنی تھے . . . اور ایسی کئی فلمیں ہیں جنہوں نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی بابرہ شریف کی اداکاری اور حسن کی وجہ سے . . بابرہ شریف ایک ایسی خوبصورتی تھیں جن میں مغربی جھلک نمایاں تھی . . . کئی لوگ ان سے شادی کے خواہش مند تھے . . . جن میں منور ظریف، فیصل رحمان اور کئی نام شامل ہیں لیکن انہوں نے اداکار شاہد حمید سے اپنے عروج کی انتہا پر شادی کی . . یہ شادی صرف ساٹھ دن ہی چل سکی اور پھر ختم ہوگئی . . . بابرہ شریف نے اس سفر کے بعد پھر تنہائی کو ہی اپنی منزل چنا . . . ان کی زندگی میں کئی لوگوں نے جگہ بنانے کی کوشش کی لیکن بابرہ شریف نے شادی کے اس باب کو ہی ختم کردیا تھا . . . کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ جس حسن پر ایک دنیا فدا تھی وہ خود کسی پر مر مٹا تھا اور دوبارہ کبھی پھر کسی کا نا ہوا . . . (ایاز نائیک)ایاز نائیک ایک پڑھے لکھے گھرانے کے چشم و چراغ تھے . . . ان کے والد ریڈیو پاکستان سے اور والدہ ٹی وی اور فلم کی دنیا سے وابستہ تھیں . . ایاز نائیک محض تین سال کے تھے تو اپنی والدہ کے ساتھ ایک ڈرامہ میں بھی نظر آئے . . . گیارہ سال کی عمر میں بھی انہوں نے ایک ڈرامہ میں کام کیا اور پھر وہ واحد اداکار تھے جنہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی جاری رکھا . . . وہ سترہ سال کے تھے تو انہوں نے فلمی دنیا میں کامیاب ترین فلم میں کام کیا اور انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے سول سرونٹ کی ملازمت بھی حاصل کی . . . ڈرامہ انڈسٹری میں جب وہ آئے تو ایک انتہائی کامیاب ڈرامہ ’’دستک‘‘ میں انہوں نے اداکارہ شازیہ اختر کے ساتھ کام کیا . . . یہ ڈرامہ تو مقبول ہوا ساتھ ہی ان دونوں کی محبت نے بھی سر اٹھالیا . . . ایاز نائیک اور شازیہ اختر کی شادی ہوئی اور یہ شادی ناکام بھی ہوگئی . . . اس کے بعد ان دونوں نے ہی زندگی میں کسی کو شامل نا کیا . . . ایاز نائیک کے بال اب سفید ہوچکے ہیں لیکن محبت کا کوئی جذبہ ان میں بیدار نا ہوا . . . . .