ساٹھ دن بس شادی شدہ گزارے اور پھر تنہائی۔۔۔شادی شدہ زندگی کو بس ایک بار آزمانے والے ستارے

 

(قدرت روزنامہ)کہتے ہیں کہ زندگی میں کچھ ناکامیاں آپ کے دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں اور چاہے آپ شہرت کے آسمان کو بھی چھو لیں لیکن کہیں نا کہیں ایک ٹیس دل میں رہ ہی جاتی ہے۔۔۔شوبز ستاروں میں کچھ نام ایسے بھی ہین جن کی زندگی میں محبت نے اتنا گہرا خلا چھوڑا کہ پھر اسے بھرنے کی انہوں نے کبھی ہمت نہیں کی۔۔۔(بابرہ شریف)بابرہ شریف ایک دور کا نام ہے۔۔۔یہ وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے شہرت کے چمچے سے زندگی کا نشہ چکھا۔۔۔ایک دور ایسا بھی تھا جب پاکستانی فلمیں نامکمل تھیں بابرہ شریف کے بغیر۔۔۔
پاکستان کے سارے بڑے فلمسٹار ان کے ساتھ کام کرنے کے متمنی تھے۔۔۔اور ایسی کئی فلمیں ہیں جنہوں نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی بابرہ شریف کی اداکاری اور حسن کی وجہ سے۔۔بابرہ شریف ایک ایسی خوبصورتی تھیں جن میں مغربی جھلک نمایاں تھی۔۔۔کئی لوگ ان سے شادی کے خواہش مند تھے ۔۔۔جن میں منور ظریف، فیصل رحمان اور کئی نام شامل ہیں لیکن انہوں نے اداکار شاہد حمید سے اپنے عروج کی انتہا پر شادی کی۔۔یہ شادی صرف ساٹھ دن ہی چل سکی اور پھر ختم ہوگئی۔۔۔بابرہ شریف نے اس سفر کے بعد پھر تنہائی کو ہی اپنی منزل چنا۔۔۔ان کی زندگی میں کئی لوگوں نے جگہ بنانے کی کوشش کی لیکن بابرہ شریف نے شادی کے اس باب کو ہی ختم کردیا تھا۔۔۔کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ جس حسن پر ایک دنیا فدا تھی وہ خود کسی پر مر مٹا تھا اور دوبارہ کبھی پھر کسی کا نا ہوا۔۔۔(ایاز نائیک)ایاز نائیک ایک پڑھے لکھے گھرانے کے چشم و چراغ تھے۔۔۔ان کے والد ریڈیو پاکستان سے اور والدہ ٹی وی اور فلم کی دنیا سے وابستہ تھیں۔۔ایاز نائیک محض تین سال کے تھے تو اپنی والدہ کے ساتھ ایک ڈرامہ میں بھی نظر آئے۔۔۔گیارہ سال کی عمر میں بھی انہوں نے ایک ڈرامہ میں کام کیا اور پھر وہ واحد اداکار تھے جنہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی جاری رکھا۔۔۔وہ سترہ سال کے تھے تو انہوں نے فلمی دنیا میں کامیاب ترین فلم میں کام کیا اور انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے سول سرونٹ کی ملازمت بھی حاصل کی۔۔۔ڈرامہ انڈسٹری میں جب وہ آئے تو ایک انتہائی کامیاب ڈرامہ ’’دستک‘‘ میں انہوں نے اداکارہ شازیہ اختر کے ساتھ کام کیا۔۔۔یہ ڈرامہ تو مقبول ہوا ساتھ ہی ان دونوں کی محبت نے بھی سر اٹھالیا۔۔۔ایاز نائیک اور شازیہ اختر کی شادی ہوئی اور یہ شادی ناکام بھی ہوگئی۔۔۔اس کے بعد ان دونوں نے ہی زندگی میں کسی کو شامل نا کیا۔۔۔ایاز نائیک کے بال اب سفید ہوچکے ہیں لیکن محبت کا کوئی جذبہ ان میں بیدار نا ہوا۔۔۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، شعیب شاہین سمیت متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…

10 mins ago

آئینی بینچ؛ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…

19 mins ago

جعلی ایف بی آر اہلکاروں نے اشیائے خور و نوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…

31 mins ago

بھارتی کپتان روہت شرما کے گھر شادی کے 9 سال بعد بچے کی پیدائش

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…

32 mins ago

آئی ایم ایف اعلامیہ جاری، معیشت میں حکومتی مداخلت کم کرنے پر زور

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…

55 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…

57 mins ago