“خاور مانیکا اور میرا غم یکساں”، عمیر جیسوال کی پوسٹ وائرل


کراچی (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کے بعد اُن کے سابق شوہر عمیر جیسوال کے نام سے پوسٹ وائرل ہوگئی۔20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کا اعلان سب کو حیران کردیا، یہ خبر پاکستان اور بھارت کے لیے بریکنگ نیوز کے طور پر سامنے آئی۔
اس خبر کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ثانیہ مرزا سے ہمدردی کا اظہار کیا تو وہیں ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال کو بھی تسلی دیتے نظر آئے۔
اسی دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر عمیر جیسوال کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کی پوسٹ وائرل ہوئی جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی۔
پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ “خاور مانیکا اور میرا (عمیر جیسوال) غم ایک جیسا ہے، ہم دونوں کی کہانی بھی ایک جیسی ہے”۔

یہ پوسٹ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کو یہی لگا کہ یہ گلوکار عمیر جیسوال کا آفیشل اکاؤنٹ ہے اور اُنہوں نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی پر ردعمل دیا ہے۔
مداحوں کے تبصروں سے تنگ آکر بالآخر عمیر جیسوال نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام ہیندل کی اسٹوری میں مذکورہ ایکس اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔عمیر جیسوال نے کہا کہ “یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے بلکہ کسی نے میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بنایا ہے”۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔
دوسری جانب شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago