شاہ رُخ نے عمران خان کیساتھ تصویر کیوں شیئر کی؟ بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ پرانی تصویر وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ’’بائیکاٹ شاہ رخ خان‘‘ بھی بھارت میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کے مطابق بالی ووڈ کی فلم اوم شانتی اوم کے ہیرو شاہ رخ خان پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ
موجود ہیں جبکہ یہ تصویر 2008 میں لی گئی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان نے ہاتھ میں جوس کا گلاس پکڑا ہوا ہے جبکہ بالی ووڈ کے کنگ خان پاکستانی وزیراعظم کی جانب دیکھ کر ہنس رہے ہیں۔تصویر نے انتہا پسند بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگادی جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ہیش ٹیگ بائیکاٹ شاہ رخ خان (BoycottShahRukhKhan) کو ٹرینڈ بنادیا۔سشما روہیت نامی ٹوئٹر صارف نے شاہ رخ خان کی آنیوالی فلم پٹھان کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بالی ووڈ اور شاہ رخ خان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ آپ ایک ایسے نظریہ کو پروموٹ کررہے ہو جو معاشرے،انسانیت اور ہم آہنگی کے لئے خطرناک ہے۔ستیندر راوت نام کے ٹوئٹر ہینڈل سے شاہ رخ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بائیکاٹ شاہ رخ خان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے سوال پوچھے گئے کہ آپ اس فلم میں کون سے پٹھانوں کو پیش کرنا چاہ رہے ہیں؟ وہ جو آپس میں لڑتے ہیں ؟ اپنی ماؤں ،بہنوں اور بھائیوں کو قتل کرتے ہیں؟۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے شاہ رخ خان کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں بالی ووڈ کنگ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ چیمپئن ہیں جبکہ ہندوستان میں عدم برداشت ایک بڑامسئلہ ہے۔صارف نے مزید لکھا کہ شاہ رخ خان پاکستان کے حامی ہیں اور انہوں نے اس بات کو کئی مرتبہ سچ ثابت بھی کیا ہے۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

10 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

24 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

37 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

48 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago