پاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم، رپورٹ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزارت تعلیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 2کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔رپورٹ 2021-2022 کے ڈیٹا پر تیار کی گئی ہے جو کل جاری ہوگی۔
رپورٹ کے مندرجات کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ سندھ میں 76لاکھ 30 ہزار، کے پی میں 36 لاکھ 30 ہزار اور بلوچستان میں 31 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں 8 لاکھ بچے اسکول نہیں جا رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 39 فیصد بچے مختلف وجوہات کی بنا پر اسکول نہیں جا رہے جبکہ سب سے زیادہ بلوچستان میں 65 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، بلوچستان کی نسبت خیبر پختونخوا کا تعلیمی میعار بہتر ہے۔ خیبرپختونخوا میں 30 فیصد بچے اسکول نہیں جا رہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کی رپورٹ کے مطابق 2016 اور 2017 میں 44 فیصد بچے اسکولوں سے باہر تھے جبکہ 2021 اور 2022 میں 39 فیصد بچے اسکول سے باہر ہیں۔ انٹر کی سطح پر دیکھا جائے تو 60 فیصد بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں جبکہ میٹرک، مڈل اور پرائمری سطح پر 44 فیصد، 30 فیصد اور 36 فیصد بچے اسکول نہیں جا رہے ہیں۔

Recent Posts

چمن میں احتجاج اور سرحد کی بندش سے تجارت کیسے متاثر ہورہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں…

1 min ago

عمران خان کا ایجنڈا افراتفری پھیلانا، ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ اسے مزید جیل میں رکھا جائے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

8 mins ago

ڈراما ’جفا‘ کا رومانوی سین وائرل ہونے پر سحر خان تنقید کی زد میں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سحر خان پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکار ہیں جنہوں نے پاکستانی…

23 mins ago

پاکستان ٹیم تو نہیں البتہ عارف لوہار فیفا ورلڈ کپ میں پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عارف لوہار پاکستان کے ایک لیجنڈ تجربہ کار فنکار ہیں۔ انہوں نے…

32 mins ago

افغان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی، طالبان رہنما نے بھارت کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی…

37 mins ago

بابراعظم کو جوتے دینے سے انکار کس نے کیا تھا؟ کامران اکمل نے خاندانی راز بیان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل…

45 mins ago