پشاور؛ ٹائم سینٹر میں آتشزدگی سے 200 کے قریب دکانیں جل گئیں

پشاور(قدرت روزنامہ) ٹائم سینٹر میں آتشزدگی سے 200 کے قریب دکانیں جل گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں صدر روڈ پر واقع ٹائم سینٹر میں آگ لگنے سے 200 کے قریب دکانیں جل گئیں، کروڑوں روپے نقصانات کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت میں لگی آگ پر 7 گھنٹے بعد 80 فیصد قابو پا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق صدر بازار کو مکمل سیل کیا گیا جب کہ صدر کے اندر باہر سے گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

ریسکیو1122 کے مطابق ٹائم سینٹر میں 4 افراد سامان کے لیے گئے اور پھنس گئے جنہیں نکال لیا گیا ہے، ٹائم سینٹر میں 130 سے زیادہ فائرفائٹرز اور 26 فائرویکلز، 4 واٹر بروزرز، 4 ایمبولینسز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے جب کہ آگ بجھانے کے لیے پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور خیبر سے فائر ویکلز اور فائر فائٹرز طلب کیے گئے۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ موبائل سینٹر میں موجود بیٹریوں، یو پی ایس اور موبائل ایکسسیریز پھٹنے سے آگ کی شدت بڑھی تاہم موبائل سنٹر کے عقب میں واقع گھروں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ رات 3 بجے کے قریب صدر روڈ پر موبائل کی ایکسسریز کا کاروبار کرنے والے ٹائم سینٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، آگ اس قدر شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے پلازے میں موبائل بیٹریوں میں زیادہ نقصان پہنچایا جو آگ کے باعث پھٹنے لگی تھی آگ سے پلازے میں کاونٹر سمیت 2سو دکانیں جل کر راکھ بن گئیں، 7 گھنٹے سے آگ پر قابو نہ پایا جاسکا تاہم آخری اطلاعات تک آگ پر قابو پانے کا سلسلہ جاری تھا۔

Recent Posts

بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس کے متعدد بلاک سیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے )نے خیبرپختونخواہاؤس کے متعدد بلاک سیل کردیئے۔ نجی…

1 min ago

پی ٹی آئی کا فلسطین پر حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی نے فلسطین پر حکومت کی منعقدہ اے پی سی میں…

5 mins ago

بانی پی ٹی آئی کو رہا کرواکر واپس لے جانیوالے خود غائب ہوگئے : امیر مقام

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ…

12 mins ago

پی ٹی ایم جیسی قوم پرست جماعت پر پابندی صوبائی سیاست اور قوم پرستی کو دبانے کی کوشش ہے ‘سردار اختر مینگل

پاکستانی مقتدرہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کی مذمت کا سلسلہ جاری…

21 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست ایڈووکیٹ عزیز الدین…

34 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

35 mins ago