مانسہرہ(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جو بھگت رہے ہیں، انہیں کوئی بددعا نہیں دینا چاہتی۔ مانسہرہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ ملین ٹری سونامی کا نعرہ لگا کر آئے وہ پہلے سے لگے ہوئے درختوں کی لکڑی بھی بیچ کر چلتے بنے، ، خیبرپختو نخوا کوئی تجربہ گاہ نہیں کہ آئے تجربہ کیا اور چل دیے۔
مریم نواز نے کہا کہ مجھے افسوس ہے اس انسان نے آپ کا بھلا نہیں سوچا، پشاور میٹرو بس چلتی کم اور جلتی زیادہ ہے، جو 10 سال خیبر پختونخوا میں حکومت کرکے گئے تو وہ کوئی ایک ہسپتال، کوئی اسکول، کوئی میٹرو بس دکھا دیں جو یہاں کے لوگوں کے لیے بنائی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بدترین مخالفین صرف سیاسی مخالف نہیں تھے بلکہ ذاتیات پر اترتے تھے، کیا یہ خیبرپختونخوا کا کلچر ہے کہ جلسوں میں خواتین پر آوازیں کسو، آج وہ جو بھی بھگت رہے ہیں، میں انہیں کوئی بددعا نہیں دینا چاہتی، لیکن اعمال انسان کو بہت دور تک چھوڑ کر آتے ہیں، ساری زندگی قبر تک پیچھا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے نواز شریف مانسہرہ اور ہزارہ سے محبت کرتے ہیں، نوازشریف کی مانسہرہ سے محبت کا ثبوت ہے کہ انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر کو آپ کی خدمت کے لئے وقف کردیا ہے، اگر نواز شریف کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں اسلام آباد میں درج…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24نومبرکو تحریک انصاف کا احتجاج، پی ٹی آئی کی سینیئرقیادت کے حکومتی شخصیات…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر خواتین کی نازیبا ویڈیوز لیک…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیٹی نے گریس…