پشاور(قدرت روزنامہ)صوبے کے اہم ترین شخصیات کی سیکورٹی کے سالانہ اخراجات 99کروڑ 93لاکھ روپے پہنچ گئے ہیں خیبر پختونخوا پولیس کے سالانہ اخراجات سیکورٹی کی مد میں اضافہ ہو رہا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سیکورٹی پر 14کروڑ 70لاکھ روپے ، گورنر خیبر پختونخوا کی سیکورٹی پر 5کروڑ 40لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے پشاور اور نتھیا گلی کے رہائش گاہوں کی سیکورٹی اخراجات 5کروڑ 43لاکھ روپے سالانہ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پشاور اور نتھیا گلی میں رہائش گاہ پرسیکورٹی اخراجات 14کروڑ 70لاکھ
روپے تک پہنچ گئے ہیں صوبے میں بیورو کریٹس ، ججز ، وزراء حاضر سروس ریٹائرڈ افسران ، مشیر ، معاونین خصوصی کی سیکورٹی پر پولیس ، ایف سی کے دستے بھی تعینات ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں آنے والے اہم ترین غیر ملکی شخصیات یا دیگر صوبوں کی شخصیات کو بھی سیکورٹی فراہم کی جاتی ہیں ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سیکورٹی اخراجات میں کمی لانے ، نفری کی کمی کودور کرنے کے لئے اے این پی ، پیپلز پارٹی سمیت سیاسی جماعتوں کی شخصیات ، بیورو کریٹس سے درجنوں پولیس اہلکاروں کی خدمات واپس لی ہیں ۔
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…