ن لیگ والے ہمیشہ ڈیل کر کے اقتدار میں آتے رہے ہیں، شرجیل انعام


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن والے ہمیشہ ڈیل کر کے اقتدار میں آتے رہے ہیں، لوگ اب ایک نئی سوچ کی طرف جانا چاہتے ہیں۔ دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے نئی سوچ کا نعرہ دیا ہے، بلاول بھٹو سب سے بڑا نعرہ دے رہے ہیں کہ تمام پاکستانی اکٹھے ہوجائیں، پی پی چیئرمین کہہ رہے ہیں میرا ن لیگ اور پی ٹی آئی سے مقابلہ نہیں ہمارا مقابلہ غربت ،مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مشکل سے مشکل حالات میں پیپلز پارٹی نے اداروں پر حملے نہیں کیے، جب بھی مسلم لیگ ن کو تکلیف آئی ہے تو انہوں نے سب کو نشانہ بنایا ہے، مسلم لیگ ن نے مخالف پارٹیوں اور اداروں کے خلاف مہم چلائی، پی ٹی آئی نے بھی اداروں کے خلاف گھٹیا سے گھٹیا حرکت کی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لیڈران نے ملک کیلئے جان کے نذرانے دیئے، اس ملک کو نقصان منفی سوچ نے پہنچایا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو سب کو اپنی مثبت سوچ کی طرف راغب کر رہے ہیں، الیکشن 8فروری کو ہورہے ہیں اور 8 فروری کو عوام نے فیصلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کے کل کے جلسے کے بعد مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، کبھی احسن اقبال اور کبھی کوئی اور ہمیں تڑیاں لگا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کبھی مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کی طرح معاہدے کرکے ملک سے نہیں بھاگی، شہبازشریف وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے، مسلم لیگ ن کی معاشی پالیسیوں پر پوری دنیا نے تنقید کی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے کوئی جھگڑا شروع نہیں کیا، ن لیگ نے خود سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنایا، شہبازشریف کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، ذاتی طور پر شہباز شریف کی عزت کرتا ہوں، جن کی ن لیگ میں چلتی ہے وہ شہبازشریف کو برداشت نہیں کرتے، شہبازشریف نے کام کیے ہیں برائی نہیں کرتا مگر صحت کی سہولیات سب سے زیادہ سندھ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ،کے پی یا بلوچستان میں کوئی ایک سرکاری ہسپتال کا نام بتادیں، نواز اور شہباز شریف وزیراعظم رہے، پاکستان بھر میں کیا کام کیا؟ ن لیگ والے ہمیشہ چور دروازے سے ڈیل کرکے اقتدار میں آتے رہے ہیں۔ شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے بنائی تھی، بانی پی ٹی آئی کا دور ملکی تاریخ کا بدترین دور تھا، آئینی اور قانونی طریقے سے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو ختم کیا گیا۔

Recent Posts

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

8 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

15 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

23 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

30 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

43 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

50 mins ago