ہماری اسمبلیاں قرآن و حدیث مخالف بل پاس کرنے والوں سے بھری پڑی ہیں، فضل الرحمان


ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری اسمبلیاں قرآن و حدیث سے متصادم بل پاس کرنے والوں سے بھری ہوئی ہیں۔ کبیر اسٹیڈیم لکی مروت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر پارٹیوں نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور ایک مخصوص طبقے کا پیٹ بھراجا رہا ہے، ہمارے ملک میں سیاسی پارٹیاں ہیں لیکن جمعیت نے ناجائز کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور اس نتیجے میں حکومت آئی اور وہ لوگ جو دھاندلی کے خلاف ہمارے ساتھ کھڑے تھے آج وہی لوگ اسی دھاندلی والی پارٹی کا ٹکٹ لے کر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، ووٹ کی پرچی ایک آسان ترین جہادی فورم اور نظریاتی جنگ ہے مگر اس میں بھی ہم ادھر ادھر ہو جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اسمبلیاں ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہیں جو قرآن و حدیث سے متصادم بل پاس کرتے ہیں، اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ اسلامی قوانین سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے غلط قانون پاس کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ہم نے امریکا اور یورپ جیسی بڑی طاقتوں کے سامنے حق کی آواز بلند کی، کچھ ایسے لوگ ہیں جو کہتے ہیں امریکا کے کہنے پر ہم سے کرسی چھینی گئی بعد میں کہتے ہیں کہ امریکا نہیں ہمارے ساتھ کچھ نہیں کیا، جب امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا تو اس وقت سڑکوں پر سوائے جمعیت علماء اسلام کے کوئی پارٹی نظر نہیں آتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان اور پاکستان ایک اچھے پڑوسی کی مانند ہوں، اسرائیل ایک ناسور ہے جو فلسطین کی زمین پر زبردستی قابض ہے، اگر آپ دہشت گرد ملک سے واسطہ رکھیں گے تو لوگ آپ کو بھی دہشت گرد کہیں گے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فلسطین میں عام لوگوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں اور ان سب کے باوجود امریکا اور مغربی طاقتیں ہمیں انسانی حقوق کا درس دیتی ہیں، ہم نے ڈنکے کی چوٹ پر حماس کی قیادت سے ملاقات کی اور دنیا کو بتایا کہ یہودی کے مقابلے میں ہم مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ امریکا کو کوئی ناراض نہیں کرنا چاہتا اور فلسطین کے حق میں کوئی بول نہیں رہا، جو ہمارے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے ہیں کیا ان میں جرات ہے کہ وہ مسلمان بھائی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے؟ یہاں تو یہودیوں کی حمایت یافتہ سیاسی پارٹیاں بنی ہیں، یہودیوں کے ایجنٹ بن کر سیاست میں آئے ہیں تو یہودیوں کے ایجنٹ کا مقابلہ پہلے دن سے ہم نے کیا ہے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

1 hour ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago