ادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیاگیا

پشاور(قدرت روزنامہ)ادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں 10فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے، گزشتہ تین سالوں میں 5مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں 35فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ڈرگ پرائس پالیسی کے تحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد ملکی اور بین الاقوامی ادویات ساز کمپنیوں نے اضافہ کردیاہے ڈرگ پالیسی کے تحت جان بچانے والی 472ادویات کی قیمت میں 7فیصد اور 70ہزار سے زائد رجسٹرڈ ادویات کی قیمت میں 10فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔ ڈرگ پرائس پالیسی کے تحت دیگر ادویات کی قیمت میں 3تا 1ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سرجیکل آلات کی قیمتوں میں

اضافہ کے بعد خیبر بازار ،کراچی مارکیٹ ، ہسپتال روڈ ،کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی کے باہر تاجروں نے قیمتو ں میں اضافہ کر دیا ہے ادویات ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال ادویات کی قیمت میں 7سے 10فیصد تک ، 2019میں بعض ادویات کی قیمت میں 51 فیصد تک اضافہ کیا تھا ادویات اور سرجیکل آلات کی قیمتو ں میں اضافہ پر پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے ۔

Recent Posts

لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 21…

3 mins ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈی جی…

10 mins ago

کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وکیل حامد خان…

18 mins ago

نومولود بچی کو شاپر میں بند کر کے سڑک کنارے چھوڑ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔…

25 mins ago

اگلے 20 سال میں بلوچستان ملک کا خوشحال ترین صوبہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے…

38 mins ago

اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اداکاروں کو کتنے پیسے ملے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حال ہی میں اننت امبانی کی شادی کے چرچے دنیا بھر میں…

45 mins ago