مستونگ؛ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر مارا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق فورسز کی جانب سے بلوچستان میں مستونگ کے علاقے کانک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہلاک ہوگیا اس دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی جو کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عام شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ مزید برآں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران میں خفیہ اطلاع پر ایف سی نے آپریشن کیا، فورسز نے آپریشن کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشتگردوں میں ان کے دو کمانڈر بھی شامل ہیں،دہشتگردوں کے 2 کمانڈر گل میر عرف پلن اور کلیم اللہ بولانی ہلاک کردیے گئے، فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ خاران کے قریب آپریشن دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کیا گیا۔ علاوہ ازیں صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے3 مبینہ خودکش بمبار گرفتار کرلیے، گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، گرفتار دہشتگرد غیرملکیوں کے قافلے پر خودکش حملے کی سہولتکاری میں ملوث تھے ، تربت میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی، سی ٹی ڈی نے کاروائی کے دوران 3 مبینہ خودکش بمبار گرفتار کرلیے ہیں، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشتگرد غیرملکیوں کے قافلے پر خودکش حملے کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔

Recent Posts

جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس تیسرے روز بھی بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکین…

5 mins ago

علی امین گنڈاپور نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

15 mins ago

حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ لک بدوک درد سر بن گیا، ٹریفک پھر معطل

حب(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25لک بدوک درد سر بن گیا ایک مرتبہ پھر گاڑیاں…

40 mins ago

حب اور اوتھل کے قریب مختلف ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

حب(قدرت روزنامہ)حب اور اوتھل کے قریب دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بچے سمیت تین…

44 mins ago

بلوچستان میں پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل کیلئے معیار تعلیم پر کام کیا جائے، ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کامیابی صرف اساتذہ کی…

53 mins ago

15 سال قبل میری زندگی کا ایک حصہ مجھ سے چھین لیا گیا، میرے ذاکر کو واپس کر دیں ،والدہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر…

1 hour ago