ہیلتھ ورکرخاتون نے انسداد پولیو ڈیوٹی کے دوران بچے کو جنم دیدیا

دادو(قدرت روزنامہ)سندھ کے شہر دادو میں ہیلتھ ورکر خاتون نے انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی کے دوران بچے کو جنم دے دیا . ذرائع کے مطابق یونین کونسل ٹنڈو رحیم کی لیڈی ہیلتھ ورکرز پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تھی اس دوران خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی .

ذرائع کے مطابق دوران ڈیوٹی طبیعت ناساز ہونے پر ہیلتھ ورکر کو صحت مرکز منتقل کیا گیا . ڈاکٹرزکے مطابق لیڈ ہیلتھ ورکرز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور دونوں صحت یاب ہیں، لیڈ ہیلتھ ورکرزنے بتایاکہ طبیعت ٹھیک نہ تھی مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر ڈیوٹی پر گئی . .

متعلقہ خبریں