انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 35 پیسے سستا ہو گیاہے .


تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو نے کے بعد 279.50 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے جبکہ گزشتہ روز ڈالر 279.85 روپے پر بند ہوا تھا .

سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز کے بعد بہتری دیکھنے میں آر ہی ہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 63 ہزار 939 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد ایک دم گراوٹ دیکھنے میں آئی اور انڈیکس میں اچانک 9 بج کر 44 منٹ پر شدید گراوٹ ہوئی اور انڈیکس63 ہزار 576 پوائنٹس پر آ گیا تاہم بعدازاں اس نے واپسی کا سفر شروع کیا اور انڈیکس 125 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 65 پوائنٹس پر پہنچ گیا .

. .

متعلقہ خبریں