رائے ونڈ(قدرت روزنامہ) پولیس نے ڈکیتی، چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ چھ رکنی گروہ رفیق عرف فوجی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں سرغنہ رفیق عرف فوجی، علی شیر، احمد، محمد رفیق، محمد بوٹا، محمد عمران اور عمران شامل ہیں۔
اس حوالے سے ایس پی صدر سدرہ خان نے بتایا ہے کہ ملزمان سے دو لیپ ٹاپ، تین موٹر ساٸیکلیں ، لاکھوں روپے نقدی ، چار پستول، رائفل اور 223 گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ملزمان نے مختلف علاقوں میں گن پواٸنٹ پر وارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش اور شناخت پریڈ کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے، ملزمان پرانے ریکارڈ یافتہ ہیں جن پر ڈکیتی، رہزنی، چوری کی درجنوں وارداتوں کے مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…