الیکشن کمیشن نے پاکستان بھر کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عام انتخابات کو صاف شفاف بنانے کےلئے کوششیں جاری ہیں، الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے . بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے امور نمٹائیں گے .

سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز انتخابی عمل کی تکمیل تک بند رہیں گے . الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈزکے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز الیکشنز تکمیل تک منجمد رہیں گے، بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے امور نمٹائیں گے . بلدیاتی ادارے، انتخابات تک صفائی اور سینیٹیشن کا کام کریں گے اور کسی نئی اسکیم کا اجراءیا ٹینڈر نہیں کرسکیں گے . الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ وہ ترقیاتی کام جاری رہیں گے جن کا اعلان عام انتخابات کے شیڈول اجراءسے پہلے ہوا . جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز کے اجراءپر پابندی شفاف الیکشنز کی وجہ سے لگائی گئی . . .

متعلقہ خبریں