نیویارک(قدرت روزنامہ) معروف امریکی ویب سائٹ بلوم برگ نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین رہنما قرار دے دیا اور کہا ہے کہ وہ مقبولیت میں نواز شریف سے آگے ہیں۔
پاکستان کی معاشیات اور رہنماؤں کی مقبولیت پر مبنی رپورٹ میں خبر رساں ادارے بلوم برگ نے جہاں نواز شریف سے متعلق کہا ہے کہ ان کی معاشی کارکردگی مخالفین سے بہتر ہے وہیں بلوم برگ نے اس وقت پاکستان کا مقبول ترین رہنما عمران خان کو قرار دیا ہے۔
بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں مزری انڈیکس کے پاکستان میں کیے گئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان مقبولیت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے آگے ہیں اس کے باوجود کہ معاشی کارکردگی نواز شریف کی بہتر ہے۔
بلوم برگ کا مطابق حالیہ سروے میں پاکستانیوں کی رائے کے مطابق عمران خان 57 فیصد مقبولیت کے ساتھ پہلے نمبر ہیں جب کہ نواز شریف مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں، گزشتہ چھ ماہ کے دوران نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاورڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت سردیوں…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنة الخوراج کے ساتھ فائرنگ…
لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔100 سے…
کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر…