“بُرے حالات میں شان شاہد نے اپنے کپڑے اُتار کر مجھے دیے”، فیصل قریشی


کراچی(قدرت روزنامہ) معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں جب اُن کے حالات بہت زیادہ خراب ہوگئے تھے تو شان شاہد نے گانے کی شوٹنگ کے لیے اُنہیں اپنے کپڑے اُتار کر دیے تھے۔حال ہی میں فیصل قریشی نے محب مرزا کے پروگرام ’دی ناک ناک شو‘ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ماضی کا اپنا وہ وقت آیا کہ جب اُنہیں شدید مالی مسائل کا سامنا تھا۔
فیصل قریشی نے کہا کہ “مجھے آج بھی اپنی زندگی اور کیریئر کا وہ مشکل وقت یاد ہے کہ جب میرے پاس کھانا کھانے تک کے لیے پیسے نہیں تھے، نئے کپڑے نہیں خرید سکتا تھا اور اکثر شوٹنگ کے لیے اپنے دوستوں سے کپڑے مانگ کر پہنتا تھا”۔
اداکار نے کہا کہ “مجھے یاد ہے میرے گانے کی شوٹنگ چل رہی تھی تو اسی دوران اسٹوڈیو کے باہر میری ملاقات پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد سے ہوئی، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تم یہاں کیا کررہے ہو؟”۔اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “پھر شان شاہد نے میرے کپڑے دیکھ کر پوچھا کہ یہ تم نے کیا پہنا ہوا ہے؟، میں نے عام سی ٹی شرٹ اور پینٹ پہنی ہوئی تھی”۔
فیصل قریشی نے کہا کہ “شان شاہد نے مجھے کہا کہ یہ شوٹ بار بار نہیں ہوگا، ایک ہی بار شوٹنگ ہوگی اور ساری زندگی لوگ تمہیں اس گانے میں دیکھیں گے تو میرا مشورہ ہے کہ تم کوئی اچھی سی ٹی شرٹ اور لیدر کی جیکٹ پہنو”۔
اداکار نے مزید کہا کہ “میرے پاس کپڑے خریدنے کے لیے پیسے ہی نہیں تھے تو شان شاہد نے اپنی ٹی شرٹ اور جیکٹ اُتار کر مجھے دی اور میری عام سی ٹی شرٹ خود پہن لی”۔فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ “شان شاہد تو یہ واقعہ بھول چکے ہوں گے لیکن مجھے آج تک اُن کی رحمدلی یاد ہے”۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

6 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

6 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

6 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

6 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

7 hours ago