بچے فیل ہوگئے تو ہوگئے احتجاج کی کیا بات ہے، نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ


کراچی (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے کردار نے ضابطوں پر بحث ضروری بنا دی ہے۔داؤد یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے نتائج سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔
مقبول باقر کا کہنا ہے کہ بہتر ڈیزائن پر غور کے لیے ایک ساتھ ہونا ضروری ہے، تکنیکی ترقی اور روز مرہ زندگی میں بتدریج بدلاؤ آرہا ہے۔انٹر میں طلبا کی بڑی تعداد کے فیل ہونے سے متعلق نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ سے سوال کیا گیا کہ انٹر میں فیل ہونے والے طلبا احتجاج کر رہے ہیں۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے جواب دیا کہ بچے فیل ہوگئے تو ہوگئے احتجاج کی کیا بات ہے۔واضح رہے کہ انٹر بورڈ کراچی کے تحت سال اوّل کے نتائج کے خلاف طلبا کی بڑی تعداد نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی اور انہیں فیل کر دیا گیا یا انتہائی کم نمبر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کا مستقبل تباہ کر دیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی بورڈ کے نتائج 35 فیصد ہیں جبکہ باقی بورڈز کے نتائج کا تناسب دگنا ہے۔
کراچی میں انٹر سال اوّل کے نتائج میں بڑی تعداد میں طلبا کے فیل ہونے کے معاملے پر طلبا اور والدین کے احتجاج پر محکمۂ تعلیم نے کمیٹی بنائی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمۂ تعلیم کی کمیٹی میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز اور ایڈیشنل سیکریٹری و دیگر شامل ہیں۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

2 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

4 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

5 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

5 hours ago