عام انتخابات 2024: بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستیں ایک بار پھر موروثی اور خاندانی سیاست کی نذر ہو گئیں۔

       

مجیب اللہ
عام انتخابات 2024: بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستیں ایک بار پھر موروثی اور خاندانی سیاست کی نذر ہو گئیں۔
“بلوچستان کے اہم پشتون اضلاع میں انجان، غیرمعروف اور گھریلو خواتین کو جنرل نشستوں پر ٹکٹ دے کر پارٹی نے نہ صرف عام انتخابات میں پہلے سے سیاسی ہتھیار ڈالے دیئے بلکہ وہاں سالوں سے پارٹی کی جڑیں مضبوط کرنے والی خواتین جیالیوں کی حوصلہ شکنی بھی کی گئی۔ میرا پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی اختلاف ہے نہ ہی میں نظریہ کے خلاف ہوں البتہ پارٹی میں سرمایہ دارانہ نظام اور اقرباپروری کے خلاف آزاد حیثیت سے بی بی 43 سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہوں۔”
یہ الفاظ تھے سماجی رضاکار، اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثناء درانی کے جو مخصوص نشست پر نظرانداز کئے جانے اور جنرل نشست کیلئے ٹکٹ نہ ملنے پر سرتاپا احتجاج ہیں۔


ثنا درانی نے بتایا: “میں نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی کروں گی لیکن میں پارٹی کو یہ احساس دلانا چاہتی ہوں کہ میں محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی جماعت کی نظریاتی کارکن ہوں اور غلط چیزوں پر اختلافات رکھنا میرا جمہوری حق ہے۔ ہم پارٹی کے آئین کی پاسداری چاہتے ہیں جس کے تحت پارلیمانی بورڈ خواتین کو ان کی سیاسی خدمات، ان کے ووٹ بینک اور سی ویز کو دیکھنے کے بعد یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کسے ٹکٹ جاری کیا جائے یا مخصوص نشست کیلئے نامزد کیا جائے مگر افسوس اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا۔ جن امیدواروں کو پارٹی نے ٹکٹ جاری کیے ان میں سے کوئی بھی پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوا اور نہ ہی ان کا کوئی انٹرویو کیا گیا۔ یہ عمل کسی صورت پارٹی کے مفاد میں نہیں۔”


ثنا درانی کے مطابق خواتین کا کوٹہ مکمل کرنے کے لیے پارٹی ٹکٹ یوں ضائع کرنے سے صوبائی کابینہ اور ورکرز میں شدید مایوسی پھیلی ہے؛ جیالوں کی سالوں کی محنت پر پانی پھیرنے سے پارٹی کو شدید اور ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: “سرمایہ دار طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص جب ایوان پہنچ جاتا ہے تو اسے عوامی مسائل اور ان کے حل سے کوئی سروکار نہیں ہوتا نہ ہی اسے ان مسائل کا ادراک ہوتا ہے تو ایسی صورتحال سے اب ہم تنگ آ چکے ہیں۔ عوام میں اب شعور آ چکا ہے اور ان طبقات کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہونے کا حوصلہ اور ہمت بھی، عوام ایسے نمائندوں کا راستہ روکنے کو تیار ہیں۔”


ثناءدرانی نے کہا کہ پارٹی قیادت یوں پارٹی ٹکٹ ضائع کرنے پر نظرثانی کرے، کوئٹہ میں خواتین امیدواروں کو موقع دیا جائے تاکہ پارٹی کا پراگریسیو اور لبرل چہرہ عوام کے سامنے آئے اور دختر مشرق، شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کو بھی تقویت ملے۔


پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر خواتین ونگ کی صدر غزالہ گولہ کو پہلی ترجیح دی ہے۔ ترجیحی فہرست میں دوسرا نمبر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب ثناءاللہ زہری کی صاحبزادی بی بی ازبل کا ہے۔ اسی طرح تیسری ترجیح شمع پروین مگسی کو دی گئی جو سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ذوالفقارعلی مگسی کی بیوی ہیں۔ فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی صاحبزادی ماریہ قادر بلوچ بھی شامل ہے۔


اسی طرح صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجیحی فہرست میں خواتین ونگ کی صدر غزالہ گولہ کو پہلی جبکہ مینا بلوچ کو دوسری ترجیح دی گئی جو 3 دسمبر 2023 کو پارٹی میں شامل ہوئی۔ پارٹی فہرست میں تیسرے نمبر پر صادق عمرانی کی اہلیہ شہناز عمرانی ہے۔ اسی فہرست میں ثناء درانی کو آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
جمعیت علماءاسلام (ف) میں بھی حالات مختلف نہیں۔ وہاں بھی کارکنان کو نظرانداز کر کے پارٹی کی سینئر قیادت کو نوازا گیا۔ نیشنل اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پہلی ترجیح کامران مرتضی کی اہلیہ عالیہ کامران کو دی گئی ہے۔


جمعیت علماءاسلام نے بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر روف عطاء کی اہلیہ شاہدہ روف کو پہلی ترجیح، مفتی فضل الرحمن کی اہلیہ صفیہ کو دوسری جبکہ سیٹھ محمد اجمل خان کی اہلیہ معصومہ احمد بلوچ کو تیسری ترجیح دی ہے۔
ریجنل الیکشن کمیشن بلوچستان نعیم احمد کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 203 کے تحت تمام سیاسی جماعتوں میں خواتین، ٹرانس جینڈر اور معذور افراد کو پارٹیوں میں شامل کرنے اور انہیں مناسب جگہ دینے کا ذکر ہے۔ قانون کے مطابق سیاسی پارٹیاں پابند ہیں کہ وہ انتخابات میں جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو بھی جاری کریں گی۔


انہوں نے کہا کہ قانون میں خواتین کو نمائندگی دینے کا ذکر تو ہے لیکن اگر کوئی سیاسی جماعت اس قانون کی خلاف ورزی کرے تو اسے کیا سزا دی جائے گی، اس حوالے سے قانون خاموش ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عدالت نے بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ…

6 mins ago

سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

لاہور(قدرت روزنامہ)سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف سراپا احتجاج…

8 mins ago

اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے…

23 mins ago

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سے حج 2024ء کے لیے پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کے لیے…

28 mins ago

پنجاب: پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں، طوفان کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے…

33 mins ago

(ن) لیگ خیبرپختونخوا کی نائب صدر شازیہ اورنگزیب پارٹی عہدے، رکنیت سے مستعفیٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی خیبرپختونخوا کی نائب صدر اور سابق رکن صوبائی…

44 mins ago