آنے والی حکومت مدت پوری نہیں کرسکے گی،منظور وسان کی پیشنگوئی

خیرپور (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی منظور وسان کا کہنا ہے کہ آنے والی حکومت جس کی بھی ہو وہ اپنی مدت پوری نہیں کرےگی .

تحصیل کوٹ ڈی جی میں انتخابی مہم کے دوران مختلف دیہات میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس وطن آنے کے بعد مسلسل مایوس ہیں ان کی مایوسی کی وجہ آنے والی نئی حکومت ہوسکتی ہے ،جہانگیر ترین وزیر اعظم بننے کی باتیں کررہے ہیں یہ باتیں ان کو لیکشن جیتنے کے بعد کرنی چاہئیں .

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اقتدار میں آکر غریب افرادکو نئے گھر بنا کر دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں