انڈر19 ورلڈ کپ، پاکستان نے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی

ایسٹ لندن (قدرت روزنامہ) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی .

ساؤتھ افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیپال کو پانچ وکٹوں سے ہراکرگروپ ڈی میں پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا .

تفصیلات کے مطابق نیپال کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے 197 رنز بنائے، عرفات مہناس نے تین شکار کیے، عبید شاہ اور احمد حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی . جواب میں پاکستان نے 198 رنز کا ہدف 5وکٹوں پر اڑتالیس ویں اوور میں پورا کرلیا . اذان اویس نے 63 رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا، شمائل حسین اور شاہ زیب نے سینتیس سینتیس رنز بنائے .

یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے افغانستان کو شکست دی تھی، قومی انڈر 19 ٹیم اپنا اگلا میچ ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی .

. .

متعلقہ خبریں