ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں،اب سیز فائر ہونا چاہیے،بیرسٹرگوہر

بونیر (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں ،میری درخواست ہے اب تمام جھگڑے ختم اور سیز فائر ہونا چاہیے۔

انہوں نے بونیرمیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 175 سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ بہترین انتخاب ہم نے کیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے 40/40 کے کمرے میں ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن قبول ہیں، زرداری کے ڈرائنگ روم میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن قبول ہیں، مسلم لیگ ن نے کسی صوبے میں انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرایا، دونوں پارٹیوں نے صرف 4 بندوں کا انتخاب کرایا وہ انٹرا پارٹی الیکشن قبول ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھرے مجمع میں کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن قبول نہیں، بلے کے نشان کو ہم دوبارہ بحال کرائیں گے، ہمیں عدلیہ اور ریاستی اداروں سے بہت شکوے ہیں لیکن ہم نے ہمیشہ عدلیہ پر اعتماد کیا۔یہ ملک مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا، عوام جو فیصلہ کرے گی ہمیں منظور ہوگا، کارکنوں سے گزارش ہے جس طرح اب تک صبراور تحمل کا مظاہرہ کیا گیا 8 فروری کو بھی اسی طرح صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے 8 فروری کو عوام کی آواز کا راستہ نہ روکا جائے۔

Recent Posts

پاکستان نے افغانستان کے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی تناؤ سے متعلق افغان وزارت خارجہ…

5 mins ago

’میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ‘ نوجوان لڑکی کے سوال پر ارباز خان کا دلچسپ جواب

  ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی…

13 mins ago

سیکیورٹی خطرات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے کیسز ملتوی کرنیکی کی درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سیکیورٹی تھریٹس کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی عمران…

16 mins ago

عرب شہری کی ملازمہ کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ عدالت نے سخت سزا سنا دی

دبئی (قدرت روزنامہ )امارات میں عرب شہری کو خاتون ملازمہ کے گال پر ہاتھ رکھنا…

23 mins ago

غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ اس وقت بدترین بمباری…

27 mins ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کس بیماری میں مبتلا ہو گئے ؟ پریشان کن خبر

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا…

30 mins ago