پشاور میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار شہید، سرکاری افسر زخمی

پشاور(قدرت روزنامہ)داؤد زئی کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

گلبیلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل کامران تاج ولد ملک تاج سکنہ گلبیلہ کو نشانہ بنایا۔

کامران تاج تھانہ خان رازق شہید (کابلی) میں کمپیوٹر آپریٹر تعینات تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد خان دیگر پولیس افسران کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا۔

ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد خان نے بتایا کہ شہید کانسٹیبل کامران اپنے بچوں کو اسکول وین تک چھوڑنے آیا تھا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد کھیتوں میں پیدل فرار ہوگئے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ شہر بھر میں ناکہ بندیوں پر چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔

دوسرا واقعہ گلبہار میں پیش آیا جہاں سرکاری گاڑی پر فائرنگ سے سوشل ویلفیئر کا آفیسر زخمی ہوگیا۔ عشرت سینما چوک کے قریب محکمہ سوشل ویلفیئر کے آفیسر کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ وہ گھر سے ڈیوٹی کے لئے نکلا تھا کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کی۔

Recent Posts

پاکستان نے افغانستان کے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی تناؤ سے متعلق افغان وزارت خارجہ…

4 mins ago

’میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ‘ نوجوان لڑکی کے سوال پر ارباز خان کا دلچسپ جواب

  ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی…

12 mins ago

سیکیورٹی خطرات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے کیسز ملتوی کرنیکی کی درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سیکیورٹی تھریٹس کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی عمران…

16 mins ago

عرب شہری کی ملازمہ کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ عدالت نے سخت سزا سنا دی

دبئی (قدرت روزنامہ )امارات میں عرب شہری کو خاتون ملازمہ کے گال پر ہاتھ رکھنا…

23 mins ago

غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ اس وقت بدترین بمباری…

27 mins ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کس بیماری میں مبتلا ہو گئے ؟ پریشان کن خبر

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا…

30 mins ago