عمران خان کی الیکشن سے پہلے رہائی کا کوئی امکان نہیں، منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی(قدرت روزنامہ) پی پی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کی الیکشن سے پہلے رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی ہونے یا نہ ہونے اور آئندہ حکومت کی مدت پوری ہونے یا نہ ہونے سے متعلق پیش گوئی سامنے آ گئی۔

منظور وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے رہائی کا کوئی امکان نہیں۔ اگر کوئی چاہے بھی تو عمران خان کو جیل سے رہا نہیں کروا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بنی بھی تو وہ مدت پوری نہیں کر پائے گی جب کہ جہانگیر ترین سپورٹ لینے کے لیے نواز شریف کی سائیڈ لے رہے ہیں۔ جہانگیر ترین پہلے الیکشن جیتے تو سہی، پھر دیکھیں گے۔ ن لیگ کے سربراہ کو قدرت نے مایوسی دی ہے۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

54 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

1 hour ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

3 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

3 hours ago