2013-18 میں ہماری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، شہباز شریف


منڈی بہاؤالدین(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2013 سے 18 تک ہماری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔
منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جب نواز شریف کو آپ لوگوں نے 2013 میں اکثریت دی تو دھرنا شروع ہوگیا پھر سازش کے ذریعے 2017 میں نواز شریف کی حکومت ختم کردی گئی، ہم نے آپ کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی اور موٹر وے دانش اسکول جیسے لاتعداد منصوبہ دیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 2014 میں وہ پہلا یوم آزادی 14 اگست تھا جب پاکستان اور نواز شریف کیخلاف لانگ مارچ کروایا گیا اور پھر اسلام آباد میں جو گالی گلوچ اور دھرنے ہوئے پارلیمنٹ کو آگ لگانے کی باتیں اور چینی صدر کا دورہ منسوخ کروادیا گیا اس سب کو قوم نہیں بھولی۔
شہباز شریف نے بلاول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاستدان کہتے ہیں اگر حکومت ملی تو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کردینگے، ان کو مشورہ ہے کہ ذاتی جیلوں کے خاتمے کا بھی اعلان کریں جہاں پر بچوں بچیوں اور لوگوں پر تشدد ہوتا ہے اور قید رکھا جاتا ہے۔ ان کو یہ بھی بتادوں کہ نواز شریف کے 2013 سے 2018 کے دور میں پنجاب اور اسلام آباد میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

Recent Posts

لاہور؛ خواتین ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرہ لگنے کا انکشاف، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں قائم غزل ہاسٹل میں خواتین کے ہاسٹل میں…

2 mins ago

تنخواہ دار افراد کیلیے انکم ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ مؤخر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس…

10 mins ago

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور فائلرز، نان فائلرز کیلئے ٹیکس شرح بڑھانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے جائیداد…

1 hour ago

بغاوت وہ ادارے کررہے ہیں جو آئین توڑتے ہیں، فضل الرحمان

مظفر گڑھ(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

1 hour ago

بجٹ کیلیے ڈالر کی قدر کے تعین پر آئی ایم ایف اور حکومت میں اختلاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان روپے اور ڈالر کی قدر کے…

1 hour ago

گولڈن اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کیلئے متحدہ عرب امارات سے خوشخبری آگئی

دبئی (قدرت روزنامہ ) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ گولڈن اقامہ…

2 hours ago