ایک صوبے میں 15 سال حکومت کرنیوالی جماعت نے 15 منصوبے بھی نہیں بنائے، مریم نواز


لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف صبح شام اس پر کام کررہے ہیں کہ منتخب ہونے پر بجلی کا بل کیسے کم کرنا ہے۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے سوا باقی جماعتوں نے کچھ نہ کیا، ان کا کام صرف تنقید کرنا اور الزامات لگانا ہے، میں نوازشریف کے پندرہ سو منصوبے گنوا سکتی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں آج کل کچھ ایسی بھی جماعتیں بھی آئی ہوئی ہیں جنہوں نے ایک صوبے میں 15 برس حکومتیں کی ہے لیکن ان کے پاس گنوانے کےلیے 15 منصوبے بھی نہیں، وہ پنجاب میں آکر نواز شریف پر تنقید کرتے ہیں انہیں نہیں پتہ کہ پنجاب نواز شریف پر تنقید نہیں سنتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مجھے اپنے والد کا ساتھ دینے کی سزا دی گئی، مجھ پر صرف یہ الزام تھا کہ باپ کیساتھ کھڑی کیوں ہوئی، چاہے جان چلی جاتی، کرسی چلی جاتی لیکن میں اپنے باپ کیساتھ کھڑی رہی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج کل صرف ایک چیز پر کام رہے ہیں کہ اگر اللہ تعالی نے انہیں منتخب کیا تو عوام کے بجلی کے بل کس طرح کم کرنے ہیں، گیس کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں، عوام کو مہنگائی سے نجات کیسے دلوانی ہے.
مریم نواز نے مزید کہا کہ اللہ کا واسطہ سوچ سمجھ کر ووٹ ڈالنا، کیونکہ اس نے ہماری نسلوں کا فیصلہ کرنا ہے، ہم نے یہ ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جانا، میرے بچے یہیں رہیں گے۔

Recent Posts

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

9 mins ago

کہیں توہین ہو تو میرا نام سب سے پہلے آجاتا ہے, فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کسی کی تذلیل کی…

26 mins ago

عمران خان کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے…

35 mins ago

اب تک کتنے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی جاچکی ہیں؟ ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےبتایا ہے کہ اب تک 3 ہزار…

37 mins ago

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد نے…

40 mins ago

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی وفاق سے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے…

43 mins ago