بلاول بھٹو ہمارے قائد پرتنقیدکرنے سے پہلے اپنی کارکردگی کاجائزہ لیں،احسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو ہمارے قائد پرتنقیدکرنے سے پہلے اپنی کارکردگی کاجائزہ لیں،آپ کے پاس پچھلے 15سال سے سندھ کی حکومت ہے ،کراچی کوکھنڈرات کاشہربنا دیاگیا .

نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کبھی روشنیوں کاشہرہوتاتھا،شہبازشریف نے 2008 سے 2018 تک لاہورکوروشنیوں کا شہربنادیا ،آج کوئی لاہوروالا یہ نہیں چاہتا کہ لاہورکراچی بنے،لیکن کراچی کاہرشہری چاہتاکہ کراچی لاہوربنے،میرا چیلنج ہےکہ بلاول بھٹومیرے نارووال کااپنے لاڑکانہ سے مقابلہ کرلیں،اگرلاڑکانہ نارووال سے بہترہواتو میں سیاست چھوڑ دوں گااوراگرمیرا نارووال ان کے لاڑکانہ سے بہترہوتوانہیں سیاست چھوڑدینی چاہیے .

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوکواس طرح کے بے بنیاد اورغیراخلاقی بیان دینے سے پرہیزکرنا چاہیے،مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جس نے نوجوان کو لیپ ٹاپ دیےہمارے مخالفین نے وہ لیپ ٹاپ چھینے اورکہا کہ ہم مرغی اورانڈے دیں گے بعد میں مرغی اور انڈے بھی نہیں دیے گئے .
انہوں نے مزید کہا کہ کیاکوئی پاکستانی ایسی جماعت کوووٹ دے سکتاکہ جس نے قائد اعظم کی نشانی کوجلاکرخاک کر دیاہو،کیاکوئی پاکستانی اپنے شہیدوں کی توہین کرنے والوں کوووٹ دے سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں