کراچی کے تمام علاقے ہمارے لیے برابر کی حیثیت رکھتے ہیں، مرتضیٰ وہاب


کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام علاقے ہمارے لیے برابر کی حیثیت رکھتے ہیں . کراچی میں مرتضیٰ وہاب نے نو تعمیر شدہ فاطمہ جناح پارک کا افتتاح کیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے پوش علاقوں کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں کو بھی ترقی دینا چاہتے ہیں .


مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ترقیاتی کام جاری رکھیں گے، اگلے ساڑھے تین سال میں کراچی میں نمایاں تبدیلی لا کر دکھائیں گے، پارک میں بچوں کے لیے بھی تفریحی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں .
انہوں نے کہا کہ کراچی کے کسی بھی ضلع کے عوام کو پیپلز پارٹی مایوس نہیں کرے گی، انتخابات کے بعد بلاول کی سربراہی میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو بڑے پیمانے پر شروع کریں گے، ہم اختیارات اور فنڈز کا رونا نہیں روئیں گے، کام کرنا ہی ہمارا نصب العین ہے.
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نارتھ ناظم آباد سے اس حلقے سے ایم این اے ایم پی اے کوئی اور منتخب ہوا تھا، میں سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ تم لوگوں نے کیا کام کیا ہے؟ کیا میئر آکر ان کے گلی محلے کو ٹھیک کرے گا .
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس شہر کے عوام کا کیا یہی حق ہے کہ آپ ان کو اپنے جھنڈے دکھائیں، اپنی ذات کی تشہیر نہ کریں، مجھ پر پابندی ہے کہ میں الیکشن پر بات نہیں کرسکتا .

. .

متعلقہ خبریں