’پرویز خٹک کا الیکشن سے پہلے ڈبے بھر جانے کا دعویٰ خطرناک, وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ کا تعین ہو چکا تو. . .‘پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار بول پڑیں

پشاور (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 30 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات جس نے کیے اللّٰہ اس کو پوچھے، وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ کا تعین ہو چکا تو الیکشن کرا کے عوام کے پیسے کیوں ضائع کر رہے ہیں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 30 سے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار نے کہا کہ مریم نواز کی خواہش پر صحت کارڈ کی سہولت چلی گئی، پرویز خٹک کا الیکشن سے پہلے ان کے ڈبے بھر جانے کا دعویٰ خطرناک ہے، مجھ پر جعلی کیسز بنائے جا رہے ہیں، اپنے ہی ملک میں ویزا لے کر گھر آنا پڑا بڑی عجیب بات ہے، ہمیں صحت اور تعلیمی سہولتیں دیں کیوں کہ یہ ہمارا حق ہے۔

پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں، عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

Recent Posts

پاکستان نے افغانستان کے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی تناؤ سے متعلق افغان وزارت خارجہ…

6 mins ago

’میں سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہوں ‘ نوجوان لڑکی کے سوال پر ارباز خان کا دلچسپ جواب

  ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے سلمان خان سے شادی کی…

14 mins ago

سیکیورٹی خطرات، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان کے کیسز ملتوی کرنیکی کی درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے سیکیورٹی تھریٹس کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی عمران…

17 mins ago

عرب شہری کی ملازمہ کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ عدالت نے سخت سزا سنا دی

دبئی (قدرت روزنامہ )امارات میں عرب شہری کو خاتون ملازمہ کے گال پر ہاتھ رکھنا…

25 mins ago

غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ اس وقت بدترین بمباری…

29 mins ago

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کس بیماری میں مبتلا ہو گئے ؟ پریشان کن خبر

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا…

32 mins ago