شاندانہ گلزار کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں، انتخابات میں تنگ نہیں کرینگے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا عدالت میں بیان

پشاور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی مقدمات کی تفصیل کیلئے درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ شاندانہ گلزار کے خلاف پولیس کا کوئی مقدمہ نہیں،نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں کا بھی کوئی مقدمہ نہیں ہے، الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ہم تنگ نہیں کریں گے .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی مقدمات کی تفصیل کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار معظم بٹ نے کہاکہ شاندانہ گلزار این اے 30سے امیدوار ہیں،انتخابی مہم کے دوران گرفتاری کا خدشہ ہے، مقدمات کی تفصیلات دی جائیں .

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل دانیال چمکنی نے کہاکہ شاندانہ گلزار کے خلاف پولیس کا کوئی مقدمہ نہیں،نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں کا بھی کوئی مقدمہ نہیں ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ انتخابی مہم کے دوران درخواست گزار کو تنگ تو نہیں کریں گے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ہم تنگ نہیں کریں گے،دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی .

. .

متعلقہ خبریں