بارشیں کب سے شروع؟ لاہور، اسلام آباد سمیت شہروں کیلئے تاریخیں سامنے آ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) ملک میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کی پیش گوئی سامنے آ گئی .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں 27 جنوری سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، مغربی ہوائیں 27 سے 31 جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہنے کی توقع ہے جس کے سبب ان تاریخوں کے دوران چترال،دیر ،سوات اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے .

27 جنوری تک گلگت، کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے . 27 سے 31 جنوری تک مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ اور بنوں میں بارش ہو سکتی ہے . 28 اور 29 جنوری کو کوئٹہ، زیارت، چمن ، ژوب اور بارکھان و مکران میں ہلکی بارش متوقع ہے . 27 سے 31 جنوری تک اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے .

30 اور 31 جنوری کو لاہور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور سرگودھا میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں