پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں توانائی کا شدید بحران ہے جس پر قابو پانا ہم سب کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے،گورنر بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں توانائی کا شدید بحران ہے جس پر قابو پانا ہم سب کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے. اس سلسلے میں ہمیں سائنسی جدت اختیار کرنی ہوگی کیونکہ سولر انرجی پیدا کرنے کے جدید طریقوں کو اختیار کر کے ہی ہم توانائی کے بحران پر قابو پانے کے قابل بن جائیں گے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا. واضح رہے کہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کی سربراہی میں بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بی آر ایس پی ڈاکٹر طاہر رشید نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔
مذکورہ ایم او یو کے تحت بیوٹمز یونیورسٹی میں موجود بلوچستان سینٹر آف ایکسیلینس کو بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام موجودہ روایتی بجلی کے نظام سے چھٹکارا دلا کر اس کو متبادل رینویبل سولر انرجی پر منتقل کریگا۔ اس موقع پر بیوٹمز یونیورسٹی کی طرف سے پرو-وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمٰن، رجسٹرار بیوٹمز یونیورسٹی ڈاکٹر زاہد روف اور پروفیسر ڈاکٹر نذیر درانی جبکہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب سے چیرمین بی آر ایس پی ملک انور سلیم، بورڈ آف ڈائریکٹر ممبران روشن خورشید بروچہ، نصراللہ بڑیچ، جنرل مینجر پروگرام ڈاکٹر شاہنواز خان اور پروگرام کوآرڈینیٹر نصیب آغا بھی موجود تھے

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

4 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

4 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

4 hours ago