بلوچستان بھر کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت دی جارہی ہے، میرعلی مردان خان ڈومکی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگراں وزيراعليٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے میر چاکر رند یونیورسٹی سبی میں فری لانس ٹریننگ پروگرام “ڈی جی بز” کا افتتاح کر دیا۔بلوچستان بھر کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت دی جارہی ہے۔ نگراں وزيراعليٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہاہے کہ سبی ، ژوب اور لورالائی میں فری لانس ڈیجیٹل پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔
نوجوان افرادی قوت کو فنی تربیت کی فراہمی سے بہتر نتائج اخذ کیے جاسکتے ہیں۔نوجوانوں کی مثبت سمت میں رہنمائی اور مواقعوں کی فراہمی ضروری ہے ۔ اسکلز ڈویلپمنٹ کی افادیت، اہمیت وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ نگراں صوبائی حکومت نے بلوچستان کے نوجوانوں کی فنی تربیت کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھائے ہیں ۔
جلد ہی بلوچستان کے نوجوانوں کا کردار ملک بھر میں نمایاں نظر آئے گا ، نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا میر چاکر رند یونیورسٹی سبی میں ڈی جی بز پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب ‘نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے میر چاکر رند یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلبہ و طالبات میں اسکالر شپس کے چیکس تقسیم کئے۔

Recent Posts

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 mins ago

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

39 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

55 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

1 hour ago