اسد قیصر نے کارکنان کو کس بات کا یقین دلانے کیلئے قرآن پاک پر حلف اٹھایا؟

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کارکنان کو وفاداری کا یقین دلانے کیلئے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا .


نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے عام انتخابات 2024 کے بعد پارٹی چھوڑنے کی خبریں زیر گردش تھیں جس پر تحریک انصاف کے کارکنان میں تحفظات پائے جاتے تھے، اپنا اعتماد بحال کرنے کیلئے اسد قیصر نے قرآن پاک پر پارٹی سے الیکشن کے بعد بھی وفاداری برقرار رکھنے کا حلف اٹھایا .

اسد قیصر نے صوابی میں جلسے کے دوران قرآن پاک پر حلف لیتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور انتخابات کے بعد بھی پارٹی سے وفاداری نبھائیں گے . ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تحت سیاست کرتے 29 برس بیت گئے، قرآن مجید پر حلف لینا عجب لگتا ہے . عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں