اسد قیصر نے کارکنان کو کس بات کا یقین دلانے کیلئے قرآن پاک پر حلف اٹھایا؟

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کارکنان کو وفاداری کا یقین دلانے کیلئے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے عام انتخابات 2024 کے بعد پارٹی چھوڑنے کی خبریں زیر گردش تھیں جس پر تحریک انصاف کے کارکنان میں تحفظات پائے جاتے تھے، اپنا اعتماد بحال کرنے کیلئے اسد قیصر نے قرآن پاک پر پارٹی سے الیکشن کے بعد بھی وفاداری برقرار رکھنے کا حلف اٹھایا۔

اسد قیصر نے صوابی میں جلسے کے دوران قرآن پاک پر حلف لیتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور انتخابات کے بعد بھی پارٹی سے وفاداری نبھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تحت سیاست کرتے 29 برس بیت گئے، قرآن مجید پر حلف لینا عجب لگتا ہے۔ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

Recent Posts

بھارت کا مشہور زمانہ ڈرامہ ’ سی آئی ڈی ‘ کیوں بند کیا گیا ؟ آخر کار وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ  )بھارت کے معروف کرائم شو ’ سی آئی ڈی ‘ کی مقبولیت…

1 min ago

سری لنکا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

کولمبو (قدرت روزنامہ )سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس آ…

3 mins ago

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا نے طلاق کے بعد نئے سفر کا آغاز کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد…

6 mins ago

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

12 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

12 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

12 hours ago