بڑی سیاسی جماعت کے امیدوار کی ووٹ نہ دینے پر پانی بند کرنے کی دھمکی

سانگھڑ (قدرت روزنامہ)پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما نے ووٹ نہ دینے پر ووٹرز کو پانی بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی .


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی ایس 40 سے امیدوار فضل اللہ پیچوہو نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز ان کو الیکشن کے دن 12 بجے تک ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئیں ورنہ جام صاحب مائنر بند کر دیا جائےگا .

انہوں نے ووٹرز کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جام صاحب مائنر بند ہو گا تو انہیں ووٹ نہ ڈالنے والوں کا پانی بھی بند ہو جائے گا . اگر ووٹرز کو امیدوار کی شکل نہ بھی پسند ہو تو بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کے انتخابی نشان تیر کو ووٹ ڈال دیں .

. .

متعلقہ خبریں