پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار کی طبیعت ناساز ، بیٹی کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارطلعت حسین کی طبعیت ناساز ہوگئی ہے،ان کی بیٹی تزین حسین نے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے .


نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں تزین حسین کا کہنا تھاکہ ان کے والد طلعت حسین کو یادداشت کے کافی مسئلے درپیش ہیں .

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو لوگوں کو یاد نہیں رکھ پارہے جن سے وہ ملاقات کررہے ہیں، یہاں تک وہ لوگوں کے نام بھی بھول رہے ہیں . اداکارہ نے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ جلد از جلد ہشاش بشاش ہوجائیں اور اسکرین کے پردے پر نظر آسکیں .

. .

متعلقہ خبریں