واٹس ایپ کا ثالث فرقی پیغام ایپ سے متعلق اہم فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ میں صارفین کے لیے دیگر پیغام رساں ایپس سے براہ راست پیغامات موصول کرنے کے فیچر پر کم کر رہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے شائع کی جانے والی ایک پوسٹ کے مطابق یہ فیچر حال ہی میں واٹس ایپ کے آئی او ایس بِیٹا ورژن میں آزمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں تصویر شائع کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیٹ ٹیب میں ایک نیا خانہ شامل کیا گیا ہے جو ثالث فریق سے موصول ہونے والے پیغامات کے لیے مختص ہے اور اس میں واٹس ایپ کے باہر سے آنے والی تمام چیٹس جمع ہوں گی۔

بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ صارفین کے پاس اس فیچر کو استعمال کرنے کے حوالے سے اختیار حاصل ہوگا اور وہ اپنی مرضی سے کبھی بھی اس سہولت کو غیر فعال کر سکیں گے۔

مزید برآں ثالث فریق ایپ سے موصول ہونے والے یا ان کو بھیجے جانے والے پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ ہوں گے جس سے پرائیوسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تاہم، فی الحال یہ بات واضح نہیں ہے کہ اس فیچر کی مدد سے واٹس ایپ کتنے پلیٹ فارمز سے رابطہ قائم کر سکے گا۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

8 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

34 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

43 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

1 hour ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

1 hour ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

1 hour ago