بھارت کا بلوچ نوجوانوں کو مذموم مقاصد کیلیے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ بھارت نے پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کرلیں۔ بلوچ نوجوانوں کو ڈالرز کی چمک دکھا کر سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے لیے آن لائن نوکریاں دینے کا سلسلہ شروع کردیا۔ بھارتی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بلوچ نوجوانوں کو نوکری دینے کے حوالے سے اشتہار بھی جاری کردیا ۔
کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی نوکری کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہوئی ہیں،جس میں انہیں انگریزی سے بلوچی زبان میں مواد کا ترجمہ کرنا ہے۔ اس کامقصد ایسے مواد کی بلوچی زبان میں تشہیر ہے، جس سے بلوچ قوم کے ذہن کو پاکستان مخالف بنایا جاسکے۔ کمپنی بلوچ نوجوانوں کو ترجمہ کرنے کے عوض ادائیگی ڈالرز میں کرے گی۔
ایسے مذموم کاموں سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت ایک منظم سازش کے تحت پاکستانی سرزمین کو اپنے مکروہ عزائم کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد معصوم بلوچ نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف اکسا کر دہشت گردی اور دیگر خطرناک عزائم کو تکمیل تک پہنچاناچاہتا ہے۔ بھارت کی پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور بلوچ نوجوانوں کو استعمال کرنے کی کوشش اب کھل کر سامنے آگئی ہے۔

Recent Posts

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

3 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

19 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

34 mins ago

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

42 mins ago

نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی…

59 mins ago

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ہفتہ 18…

1 hour ago