“صبا فیصل پاکستان شوبز انڈسٹری کی ٹیوب لائٹ ہیں”، اسما عباس


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینیئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ صبا فیصل کا چہرہ ہمیشہ چمک رہا ہوتا ہے جس کی وجہ سے سب اُنہیں انڈسٹری کی ٹیوب لائٹ کہتے ہیں۔حال ہی میں اسما عباس نے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے کپڑوں کے اپنے برانڈ سمیت صبا فیصل کی خوبصورتی کے بارے میں بات کی۔
اسما عباس نے کہا کہ اُن کا کپڑوں کا ایک برانڈ ہے جو اُنہوں نے اپنے شوق کی خاطر بنایا اور اُن کے برانڈ کے کپڑے اتنے سستے ہوتے ہیں کہ ہر طبقے کی خواتین باآسانی خرید سکتی ہیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اُنہوں نے کبھی بھی ڈیزائنرز کے کپڑے نہیں پہنے کیونکہ اُنہیں کسی کے کپڑے مانگ کر پہننا پسند نہیں، وہ اپنے برانڈ کے کپڑے خود ہی ڈیزائن کرتی ہیں اور پھر اُن کپڑوں کی سلائی بھی خود ہی کرتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اسما عباس نے کہا کہ اُن کی نظر میں مصنوعی خوبصورتی کی طرف جانا غلط نہیں لیکن اس قدر بھی انجیکشن اور بوٹکس وغیرہ نہیں کروانے چاہیے کہ انسان کا اپنا اصل چہرہ ہی تبدیل ہوجائے اور وہ مائیکل جیکسن بن جائے۔
اسما عباس نے کہا کہ صبا فیصل نے مصنوعی خوبصورتی کا استعمال کیا ہے لیکن اُنہوں نے حد میں رہ کر مصنوعی خوبصورتی کے لیے سرجری وغیرہ کروائیں اور میں تو اُن سے بہت متاثر ہوتی ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ صبا فیصل کا چہرہ خراب نہیں ہوا بلکہ اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اُن کا چہرہ ہمیشہ چمکتا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہم انہیں ٹیوب لائٹ کہتے ہیں۔

Recent Posts

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

3 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

12 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

24 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

32 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

52 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

55 mins ago