بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25 ہفتہ کو مکمل ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25 ہفتہ کو مکمل ہوگئے، الیکشن کمیشن کے چیئرمین حماد سیاپاد، ظفر بلوچ اور شاہ حسین پر مشتمل الیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی

پولنگ صبح دس بجے سے سہ پہر چاربجے تک بغیرکسی وقفہ کے جاری رہی، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے 140 اراکین میں سے129ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

پولنگ کے نتائج کے مطابق جرنلسٹس پینل کے خلیل احمد 74 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل سلمان اشرف نے 50 ووٹ حاصل کیے، جرنلسٹس پینل کے عبدالغنی کاکڑ 67 ووٹ لے کر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل پروگریسو پینل کے فریداللہ خان نے 51 ووٹ حاصل کئے

جبکہ جرنلسٹس پینل کے خالد گجر بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے۔ جنرل سیکرٹری کی دوڑ میں عبدالشکور 79 ووٹ حاصل کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل فتح شاکر 42 ووٹ حاصل کرسکے، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کیلئے مرتضی زہری نے 81 ووٹ حاصل کئے

جبکہ مدمقابل یاسر خان نے 42 ووٹ لئے جوائنٹ سیکرٹری کیلئے حبیب اللہ قلندرانی نے 76 جبکہ مدمقابل محمد غضنفر نے 49 ووٹ حاصل کیے، سیکرٹری فنانس کے لئے افضل مغل نے 68 اور عصمت سمالانی نے 58 ووٹ حاصل کئے۔

جرنلسٹ پینل کے امیدواران برائے مجلس عاملہ بلترتیب ارشد بٹ 75، ندیم اعوان 78، عابد بخاری 72، شہزاد انور 80، عبدلمنان مندوخیل 71، جابر شاہ72، محمد عامر خان 80 اور زین الدین احمد 88 ووٹ حاصل کرکے مجلس عاملہ کے لئے فاتح قرار پائے۔

علاوہ ازیں جرنلسٹس پینل کے شہزادہ ذوالفقار، سلیم شاہد، ایوب ترین، بنارس خان، عرفان سعید، خلیل الرحمن، عیسی ترین، جلال نورزء اور نور الہی بگٹی بھاری اکثریت سے مندوب منتخب ہوگئے۔

Recent Posts

چلتی ٹرین میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان کا سردھڑ سے جداہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بے احتیاطی ایک اور قیمتی جان لے…

44 mins ago

ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگایاجائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش…

52 mins ago

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

60 mins ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

2 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

2 hours ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

2 hours ago