شادی سے قبل دلہن کی اپنی سہیلیوں کے ساتھ ایسی حرکت کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

لندن(قدرت روزنامہ) برطانیہ میں ایک دلہن شادی سے قبل پارٹی کے بہانے سہیلیوں سے رقم اکٹھی کرکے ہڑپ کر گئی .


دی مرر کے مطابق اس دلہن نے شادی سے قبل اپنی سہیلیوں کے ساتھ پارٹی کرنے کے لیے ان سے فی کس 500پاﺅنڈ سے زیادہ رقم لی اور انہیں بتائے بغیر رقم خود رکھ لی .


بعد ازاں دلہن کی سہیلیوں کو معلوم ہوا کہ پارٹی کے تمام اخراجات دلہن کے باپ نے اٹھائے تھے اور سہیلیوں سے اکٹھی ہونے والی 6ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 21لاکھ 33ہزار روپے) کی رقم دلہن خود ڈکار گئی . ایک واٹس ایپ گروپ میں دلہن کی 11سہیلیاں اس کے فراڈ کو بے نقاب کرتی ہیں اور ان کی اس چیٹنگ کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں اور انٹرنیٹ صارفین بھی اس خودغرض دلہن کو کافی کڑوی کسیلی سنا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں