ایران کے صوبہ سیستان میں نامعلوم افراد نے 9 پاکستانی مزدور قتل کردیے


سیستان (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 پاکستانی مزدوروں کو گولیاں مار کر جاں بحق کردیا۔ ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر واقعہ کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صوبے سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ سوگوار خاندانوں کی مکمل مدد کرے گا، زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل وقوعہ اور اسپتال کا دورہ کر چکے ہیں۔
شہید ہونے والے 5 افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے، لواحقین
انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کی لاشیں پاکستان منتقل کرانے کے لئے لواحقین اسسٹنٹ کمشنر آفس پہنچ گئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر علی پور نے لواحقین کو مکمل تعاون کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔لواحقین نے بتایا کہ یہ لوگ گزشتہ 8 -10 برس سے ایران میں محنت مزدوری کرتے تھے، دہشت گردوں نے گھر میں داخل ہو کر ایک ایک کو چن چن کر گولیاں مار کر شہید کیا۔
مسلح افراد نے کوارٹر کے مختلف کمروں میں سوئے ہوئے مزدوروں کو اکٹھا کرکے قتل کیا
واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات کے مطابق ایران میں مسلح افراد نے کوارٹر کے مختلف کمروں میں سوئے ہوئے پاکستانی مزدوروں کو اکٹھا کیا اور فائرنگ کرکے 9 مزدوروں کو قتل اور3 کو شدید زخمی کردیا۔
علاہ ازیں جاں بحق افراد میں سے 2 کا تعلق لودھراں کے علاقے گیلے وال سے تھا، جاں بحق افراد میں زبیر اور اس کا بھانجا ابوبکر شامل ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد گاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔
مقتول زبیر کا بھائی محسن نے بتایا کہ بھائی اور بھانجا کئی برس سے بغیر ویزے کے بارڈر کراس کرکے ایران کے علاقے سراوان آتے جاتے رہتے تھے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھائی اور بھانجے کی لاشیں فوری طور پر ہمارے گھر پہنچائی جائیں۔

Recent Posts

ایرانی تیل فروخت کرنے کی اجازت، ٹرانسپورٹرز نے حب میں دھرنا ختم کردیا

حب(قدرت روزنامہ)ایرانی تیل ترسیل بحال، انتظامیہ سے مذاکرات میں پیشرفت کے بعد ٹرانسپورٹرز نے احتجاج…

7 mins ago

جامعہ لورالائی کے طلبہ کو ہاسٹل میں رہنے کی اجازت دی جائے، پی ایس ایف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن مرکزی کمیٹی کے ممبر معصوم خان میرزئی نے ایک بیان میں…

14 mins ago

پاکستان نے ایٹمی دھماکا کرکے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، نواب زہری

خضدار(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ…

22 mins ago

شادی کی خبروں پر جھانوی کپور کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیہ کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں…

28 mins ago

’’یوم تکبیر‘‘پر ہونیوالی چھٹی سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان ہوا ؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)اقتصادی تجزیہ کار خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ایک دن کی عام تعطیل…

43 mins ago

وفاقی وزیر داخلہ کا ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کا نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور مارگلہ میں جنگلات و…

53 mins ago