بانیٔ پی ٹی آئی کو منافقوں نے گھیرے میں لیا: علی زیدی


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو منافقوں نے گھیرے میں لے لیا تھا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دشمن کی تلوار سے منافق کی ہمدردی زیادہ خطرناک ہوتی ہے، منافقوں کے اس ٹولے نے 3 چیزیں کیں۔
علی زیدی کا کہنا ہے کہ منافقوں نے ہر اس شخص کو بانیٔ پی ٹی آئی سے دور کر دیا جو اختلافِ رائے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ لوگ مخلص لوگوں کے بارے میں جھوٹ بول کر بانیٔ پی ٹی آئی کو گمراہ کرتے رہے۔علی زیدی نے کہا ہے کہ بعض لوگ بانیٔ پی ٹی آئی سے میٹنگ کروانے کے بھی پیسے پکڑتے تھے، جو آج آپ دیکھ رہے ہیں، اس کی پیش گوئی تو پہلے ہی کی جا چکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ منافقوں کا ٹولہ اُن سب کو پروموٹ کرتا جو بانیٔ پی ٹی آئی کے سامنے صرف جی سر بولتے، جو بھی اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت کرتا، اُس کی آواز کو زور و شور سے پروموٹ کرتے۔
علی زیدی کا مزید کہنا ہے کہ صبر اور خاموشی ایک نعمت ہے، خاص طور پر اس وقت جب ہنگامہ برپا ہو۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 24 سال جدوجہد کے بعد یہ تماشہ خاموشی سے دیکھ رہا ہوں، اِس دوران ایک کے بعد ایک، یہ سب خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

7 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

24 mins ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

26 mins ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

36 mins ago